ہزاروں جیلی فش سندھ و بلوچستان کی ساحلی پٹی پر پہنچ گئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہزاروں جیلی فش سندھ و بلوچستان کی ساحلی پٹی پر پہنچ گئیں

 کراچی:  سندھ وبلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہزاروں کی تعداد میں جیلی فش پہنچ گئیں۔

کورونا وبا کے باعث بیرون ملک ایکسپورٹ بند ہونے کے سبب جیلی فش ساحل پرآرہی ہیں،جیلی فش کی دیگراقسام کے مقابلے میں زہریلی نہیں ہیں تاہم چھونے والے فردکو ہاتھوں اورآنکھوں میں جلن محسوس ہوسکتی ہے۔

سندھ وبلوچستان کے ساحلی مقام گڈانی، سومیانی،سینڈزپٹ اورکیوآئی لینڈ جبکہ شہر کے مختلف جزائرپر جیلی فش کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہورہا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹرمعظم خان کے مطابق پاکستانی ساحلی مقامات پر آنے والی جیلی فش رزوسٹوما پلمونسل کی ہیں جن کو مقامی زبان میں جنگلی فش کہا جاتا ہے، اس نسل کی جیلی کی لگ بھگ 50اقسام پائی جاتی ہیں،’’ریزوسٹوما پلمو‘‘نسل کی جیلی فش کو نمک اور پھٹکری لگاکر چائنا ایکسپورٹ کیا جاتا ہے،کوروناوبا کی وجہ سے اس کی ایکسپورٹ بند ہے،ماہی گیراس نسل کی جیلی فش کا شکارنہیں کررہے۔

معظم خان کے مطابق ساحلی مقامات پران دنوں آنیوالی جیلی فش روایتی جیلی فش کی طرح زہریلی نہیں ہے البتہ اس کو پکڑنے سے ہاتھوں اور آنکھوں میں شدید جلن محسوس ہوسکتی ہے۔

The post ہزاروں جیلی فش سندھ و بلوچستان کی ساحلی پٹی پر پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/396aOXY