ڈسکہ؛ سنگدل باپ نے بیٹے، حاملہ بہو، پوتی اور پوتے کو قتل کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈسکہ؛ سنگدل باپ نے بیٹے، حاملہ بہو، پوتی اور پوتے کو قتل کردیا

سیالکوٹ / ڈسکہ:  جائیداد کا تنازع اور دوسری بیوی کے اْکسانے پر سنگدل باپ نے بیٹے، حاملہ بہو،پوتی اور پوتے کو فائرنگ اور آہنی راڈوں سے موت کے گھاٹ اْتار دیا۔

تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی کوکیاں کے رہائشی بشارت نے پہلی بیوی کوطلاق دے کر دوسری شادی کی ہوئی تھی، باپ کا اپنے بیٹے کیساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازع چل رہاتھا ، دوسری بیوی پہلی بیوی کے بچوں کے بارے غلط بیانی کر کے ان کے خلاف اسے اکساتی تھی۔

بشارت طیش میں آگیا،صبح سویرے بشارت ڈیرے پر گیا اور وہاں کام کاج میں مصروف 25سالہ بیٹے عدنان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پھر گھر آکر حاملہ بہو 22سالہ مشل، 3 سالہ پوتے عبدالہادی او ر ڈیڑھ سالہ پوتی ہانیہ فاطمہ کو آہنی راڈوں سے مار مار کر قتل کردیا،چاروں افراد کے قتل کی خبر پر علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

ایس ایچ او تھانہ موترہ بدرمنیر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشارت کو گرفتار کرلیا۔

The post ڈسکہ؛ سنگدل باپ نے بیٹے، حاملہ بہو، پوتی اور پوتے کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31nlugt