کراچی: شاہ فیصل کالونی میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونا اسٹریٹ کرمنل کو مہنگا پڑ گیا۔
کراچی کے علاقہ شاہ فیصل کالونی میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونا اسٹریٹ کرمنل کو مہنگا پڑ گیا، موقع پر موجود شہری نے ایک ملزم کے سر پر بلاک مار کر زخمی کر دیا جبکہ دیگر 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان میں سے ایک ملزم نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہا تھا کہ اس دوران نوجوان نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا اور گھتم گتھا ہوگیا جس پر ملزم نے اسلحہ نکال لیا تاہم نوجوان نے ملزم کو قابو کرتے ہوئے سڑک پر گرا دیا۔
اس دوران موقع پر موجود ایک شہری نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلاک اٹھا کر سڑک پر گرے ہوئے ملزم کے سر پر دے مارا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا، بعدازاں موقع پر موجود دیگر افراد نے زخمی ملزم سے اسلحہ چھین لیا جبکہ اس کے دیگر 3 ساتھی فرار ہوگئے ، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
The post کراچی، موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونا اسٹریٹ کرمنل کو مہنگا پڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tLhKBB