کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے، اور بتایا ہے کہ شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جب کہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے، تاہم اب درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ 30 مارچ کے بعد درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا، شہر میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی، تاہم ہیٹ ویوز کے امکانات فی الحال نہیں ہیں۔

 

The post کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39c4spP