ٹیکس نہ دینے پر ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون بند - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹیکس نہ دینے پر ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون بند

 لاہور:  پی ٹی اے نے کورونا کے باعث پاکستان میں رہنے پر مجبور ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون ٹیکس ادا نہ کرنے پر بند کردیے۔

گزشتہ سال نومبر، دسمبر اور جنوری میں پاکستان آنے والوں میں سے تقریباً 50ہزار افراد امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یورپی ممالک اورجنوبی کوریا سے پروازیں معطل ہونے کے باعث یہاں پھنسے ہوئے ہیں اور مختلف ایئر لائنز کی جانب سے انہیں بار بار نئی تاریخ دی جا رہی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر نے ان کی واپسی کو ناممکن بنا دیا ہے۔

تاہم جن مسافروں کو پاکستان میں60 دن ہوچکے ہیں ان کے موبائل فون بند کردیے گئے ہیں کیونکہ پی ٹی اے کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا موبائل فون60دن استعمال کرنے کے بعد ٹیکس ادا نہ کرنے پر بند کردیا جاتا ہے ۔

بیرون ملک سے آئے پاکستانی زیادہ تر مہنگا موبائل فون استعمال کرتے ہیں جن پر کم ازکم ٹیکس 30 سے 40 ہزار فی موبائل ہے۔ انتظار کی سولی پر لٹکے ان مسافروں کے موبائل فون بند کرکے انھیں ذہنی اذیت دینے کا نیا سامان مہیا کردیاگیا ہے۔ پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پالیسی کو تبدیل کیا جائے۔

The post ٹیکس نہ دینے پر ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فون بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3redYPx