نیا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  یا یوسف گیلانی؟ فیصلہ کل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  یا یوسف گیلانی؟ فیصلہ کل

 اسلام آباد:  نیا چیئرمین سینیٹ کون ہوگا، صادق سنجرانی یا یوسف رضا گیلانی؟ ہما کس کے سر پر بیٹھے گا؟ فیصلے کی گھڑی قریب آن پہنچی۔

سینٹ کا اجلاس آج کو پارلیمانی سال کے110دن پورے ہونے کے بعد غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی ہو جائے گا اور رات 12 بجے چیئرمین سینٹ ڈپٹی چیرمین اور 52 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرکے رٹائر ہو جائیں گے۔

نئے چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل بروز جمعہ 12 مارچ کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی، سنیٹ کی48  نشستوں پر انتخاب کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اگلا مرحلہ نئے چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کا ہے جو سینیٹ سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام ہوگا۔

The post نیا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  یا یوسف گیلانی؟ فیصلہ کل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OIo3q8