اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز دونوں مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز دونوں مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں۔ پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔ پاریٹوں پر قابض ہونے والے اتنے اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے در پے ہیں ،عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کا یہ کاروبار اسی طرح جاری رہے ۔ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کی اس فرنچائز کا خاتمہ کرنا ہے یا انہیں لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے ۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اگر ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے۔ مولانا فضل الرحمان اپنے برخودار نور چشمی کو اپنی گدی کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان قوم کو لوٹنے اور موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن گئے ہیں۔
The post بلاول اور مریم مل کر جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ciU3JA