عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے، رانا ثنا للہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے، رانا ثنا للہ

 لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان عدالتوں سے انصاف تب ملے گا جب یہ آزاد ہوں، ججوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی نے اداروں پر حملہ کیا، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئے، اس ماحول میں کوئی اور راستہ نہیں کہ اس غیر آئینی ٹولے کے خلاف جدوجہد کی جائے۔ لانگ مارچ ملتوی ہونے پر حکمرانوں کی خوشی دیکھ کر حیرانگی ہوئی، جب انہوں نے خوشی منائی تو لگ رہا تھا کہ ان کی نیند حرام ہو چکی تھی، ایسا لگتا تھا یہ کسی چُھری کے نیچے تھے،

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 9 جماعتوں نے تجویز دی ہے کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے جائیں ، پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی۔ لانگ مارچ کا التوا غلط ہوا، اسے جاری رکھا جانا چاہیے تھا، پی ڈی ایم کا دوبارہ اجلاس ہو گا تو یہ کسی نتیجے پر ضرور پہنچیں گے، عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے۔

The post عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے، رانا ثنا للہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cQJOwv