صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گے، شبلی فراز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے حکلومتی امیدوار صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔ اپوزیشن خرید و فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت نے صادق سنجرانی کو اپنا امیدوار بنایا ہے جب کہ پی ڈی ایم کی جانب سے یوسف رضا گیلانی میدان میں اتریں گے، ڈپٹی چیئرمین کے لیے اب تک دونوں جانب سے کسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات 12 مارچ کو ہوں گے، ایوان بالا میں عددی لحاظ سے اپوزیشن کو حکومت پر معمولی برتری حاصل ہے، اس لئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے مسلسل رابطے ہورہے ہیں۔

The post صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3t95B91