آوارہ کتوں کا معاملہ، ایم پی اے فریال تالپوراورگیان چند کومعطل کرنے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آوارہ کتوں کا معاملہ، ایم پی اے فریال تالپوراورگیان چند کومعطل کرنے کا حکم

سکھر: سندھ ہائی کورٹ سکھر نے آوارہ کتوں کے معاملہ پر دو ایم پی ایز کی رکنیت معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے جن میں پیپلز پارٹی کی راہنما فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی شامل ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے سندھ کے مختلف علاقوں میں سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف دائردرخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری حکمنامہ میں عدالت نے الیکشن کمیشن سندھ کو حکم دیا کہ رتوڈیرو سے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور اور جامشورو سے گیان چند ایسرانی کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

عدالت نے انتباہ دیاکہ جس علاقے میں سگ گزیدگی کا واقعہ پیش آیا وہاں کے ایم پی اے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

The post آوارہ کتوں کا معاملہ، ایم پی اے فریال تالپوراورگیان چند کومعطل کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eVp1dG