طاہرالقادری نے نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب پیش کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

طاہرالقادری نے نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب پیش کردیا

 لاہور: قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدارس دینیہ کے نصاب کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس میں نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب پیش کر دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درس نظامی کا موجودہ نصاب 272سال پرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان میں زیر تعلیم طالب علم 8سال کے تدریسی عرصہ کے دوران نصابی کتب کے ساتھ ساتھ 364کتب کا مطالعہ کرے گا، انہوں نے کہا نظام المدارس پاکستان کے نصاب میں ا ساتذہ کیلئے تعلیمی ریفریشر کورسز بھی متعارف کروائے گئے ہیں، علم و عمل میں پختہ استاد ہی حقیقی وارثان انبیاء کی ایک نسل تیار کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا مدارس دینیہ کا ایسا علمی کردار اور مقام چاہتا ہوں کہ یہاں کا فارغ التحصیل طالب علم چاہے تو مسجد میں چلا جائے، چاہے تو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر زندگی کے کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے، انہوں نے کہا منہاج القرآن علم کی تحریک ہے اور بہت جلد ہم ایک بہت بڑا شہر علم آباد کرنے جارہے ہیں۔

قومی کانفرنس نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن منعقد ہوئی۔ قومی کانفرنس سے نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر،مفتی شبیر انجم قادری، مفتی ارشد القادری، علامہ مفتی قاسم علوی نے خصوصی شرکت کی۔

The post طاہرالقادری نے نظام المدارس پاکستان کا نیا نصاب پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ltcCiB