اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے مسلسل دوسرے روز بھی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔

ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں، میں اسی لیے شفاف انتخابات کےلیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا، ہمارے اراکین سے رابطے ہورہے ہیں مگر ہم متحد ہیں،اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں، پہلی مرتبہ پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیے جارہے ہیں،عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل حل کریں گے۔

The post اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sKSDhP