لاپتہ افراد کیس؛ ایسی جے آئی ٹیز کا کیا فائدہ جس سے کچھ نہ نکلتا ہو، سندھ ہائی کورٹ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاپتہ افراد کیس؛ ایسی جے آئی ٹیز کا کیا فائدہ جس سے کچھ نہ نکلتا ہو، سندھ ہائی کورٹ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹیز میں ہوتا کیا ہے آج تک پیش رفت نہیں دیکھی، ایسی جے آئی ٹیز کا کیا فائدہ جس سے کچھ نکلتا نہ ہو۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ کمرہ عدالت میں خواتین نے فرط جذبات میں رونا شروع کردیا اور استدعا کی کہ پتہ نہیں کب مر جاؤں، بیٹا لا دو۔

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے جے آئی ٹیز میں ہوتا کیا ہے آج تک پیش رفت نہیں دیکھی، ایسی جے آئی ٹیز کا کیا فائدہ جس سے کچھ نکلتا نہ ہو۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے خاتون کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میری بہن آخری حد تک جائیں گے۔عدالت نے کے پی کے حراستی مراکز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس حکام کو لاپتہ افراد کیسز میں پیش رفت کی ہدایت کردی۔

The post لاپتہ افراد کیس؛ ایسی جے آئی ٹیز کا کیا فائدہ جس سے کچھ نہ نکلتا ہو، سندھ ہائی کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vennd8