شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

 کراچی: شادی سے انکار کیوں کیا، ملزم نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

مقامی عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 15 سالہ لڑکی کی نازیبہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ہاتھوں گرفتار ملزم احسان خالق کو عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم خالق نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبہ تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ لڑکی نے شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے انتقاماً ایسا کام کیا۔ ملزم کو گلستان جوہر سے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر گرفتار کیا۔

عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

The post شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PpMrNL