حکومت سندھ نے صوبے میں تمام درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھول دیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت سندھ نے صوبے میں تمام درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھول دیے

 کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کورونا وبا کے باعث بند کی گئی درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی۔

وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے کہا کہ زائرین کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے وضع کردہ تدابیر (ایس او پیز) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ماسک لازمی پہنیں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر، تجارتی مراکز ہفتے میں 2 دن اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

محکمہ اوقاف حکومت سندھ نے صوبے میں تمام مزارات کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے درگاہوں اور مزارات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

The post حکومت سندھ نے صوبے میں تمام درگاہیں اور مزارات دوبارہ کھول دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rdKots