کراچی: مقامی عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں جب کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
کراچی ملیر کورٹ میں عدالت کے روبرو ایم نائن موٹروے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمے کا چالان پیش کردیا۔
چالان کے متن میں بتایا کہ حلیم عادل شیخ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہائی وے بلاک کیا اور پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے اس مقدمہ میں 2 ملزمان مفرور ہیں،عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیدیا، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے، عدالت نے سماعت3 اپریل تک ملتوی کردی۔
حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بنانے والے خود معاشی دہشت گرد ہیں، ہم اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کریں گے۔ نیب زدگان کا ٹولہ این آر او لینے نیب جارہا ہے۔
The post حلیم عادل و دیگر پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانیکا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fchSWP