پشاور: کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں حیات آباد فیز 4 ، شامی روڈ، حیات آباد فیز 7 اور مسلم آباد کاکشال کے علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے، ان علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن اتوار کی شام 6 بجے سے نافذ العمل ہے۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی، وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خورو نوش، ادویات کی دکانیں، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
The post کورونا کیسز کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c854NY