یوم پاکستان کی فوجی پریڈ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

یوم پاکستان کی فوجی پریڈ

 راولپنڈی: یوم پاکستان کے سلسلے میں فوجی پریڈ آج ہو رہی ہے۔

یوم پاکستان کے سلسلے میں آج ہونے والی پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسزکے دستے مارچ پاسٹ میں حصہ لیں گے، لڑاکا طیارے فضاء میں کرتب دکھائیں گے،جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں صبح 5بجے سے دوپہر 12بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

راولپنڈی اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میں کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند رہے گی،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور کبوتر بازی بھی پر بھی مکمل پابندی ہوگی، 1000سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں (آج) جمعرات کو عام تعطیل ہو گی۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ پریڈ گراؤنڈ کے 10کلومیٹر ریڈیس کے اندر موبائل سروس آج صبح 5بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی جبکہ پریڈ گراؤنڈ کے قریب بلند عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، مسلح افواج اور پولیس کے دستے فیض آباد اور ارگرد کے علاقوں میں تعینات ہوں گے۔

علاوہ ازیں سٹی ٹریفک پولیس نے پریڈ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ، 24مارچ کو رات 12کے بعد ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر مکمل پابندی ہو گی۔

The post یوم پاکستان کی فوجی پریڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tVHc7g