نئی کورونا لہر میں سخت پابندیاں لگاسکتے ہیں، اسد عمر نے خبردار کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نئی کورونا لہر میں سخت پابندیاں لگاسکتے ہیں، اسد عمر نے خبردار کردیا

 اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ نئی کورونا لہر بہت خطرناک ہے اور مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث حکومت عوامی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگاسکتی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ مثبت کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسپتالوں میں روزانہ مریضوں کے داخلے ہورہے ہیں، انتہائی نگہداشت والے افراد بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

اسد عمر نے خبردار کیا کہ اگر لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر عملدرآمد بہتر نہیں ہوا تو ہم ان کی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے آج بھی61 افراد جاں بحق، 3500 کے قریب مثبت کیسزرپورٹ

اسد عمر نے اپیل کی کہ لوگ بہت زیادہ احتیاط کریں، اب کی بار کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

The post نئی کورونا لہر میں سخت پابندیاں لگاسکتے ہیں، اسد عمر نے خبردار کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lswum3