پشاور میں بائیسیکل شیئرنگ سسٹم کا آغاز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور میں بائیسیکل شیئرنگ سسٹم کا آغاز

 پشاور: پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے پراجیکٹ زو بائیسیکل شیرئنگ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان، وزیر صحت سلیم تیمور جھگڑا اور معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے شرکت کی۔ سلیم تیمور جھگڑا اور کامران بنگش نے زو بائیسیکل چلا کر منصوبے کا افتتاح کیا۔

یہ منصوبہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا حصہ ہے۔ زو بائیسیکل پراجیکٹ میں 32 ڈاکنگ اسٹیشن اور 360 جدید بائیسیکلیں ہونگی۔ یہ بائیسیکل مرد اور خواتین دونوں کیلئے قابل استعمال ہوں گی۔ 72 گھنٹے سے زیادہ زو بائیسیکل کو تحویل میں رکھنا سائیکل چوری تصور سمجھا جائے گا۔

یہ سائیکلیں صرف بی آر ٹی شاہراہوں پر چلانے کی اجازت ہوگی جن کے ذریعے پشاور یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو بھی بی آر ٹی سڑک تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

سلیم تیمور جھگڑا نے کہا کہ زو بائیسیکل پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے جس سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی ، میں خود بھی لندن میں سائیکل چلاتا رہا ہوں، زو بائیسکل صحت مندانہ اقدام ہے، طلبا کیلئے آسان سفری رسائی، صحت مند سرگرمی سمیت ایک مثبت اور ماحول دوست اقدام ہے۔ کامران بنگش نے کہا کہ شہری اس سسٹم سے مستفید ہوں اور اس کا خیال بھی رکھیں۔

 

The post پشاور میں بائیسیکل شیئرنگ سسٹم کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l73XlS