ایئرچیف مارشل مجاہدانور سبکدوش، ظہیراحمدبابر نے کمان سنبھال لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایئرچیف مارشل مجاہدانور سبکدوش، ظہیراحمدبابر نے کمان سنبھال لی

 اسلام آباد: ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان سبکدوش ہوگئے اور کمان نئےسربراہ کوسونپ دی۔

پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھونے پاک فضائیہ کے نئےسربراہ کی حیثیت سےذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جےایف17تھنڈرطیاروں نےسبکدوش ہونیوالےایئرچیف مجاہدانورخان کوسلامی دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو نیا ایئرچیف مقررکر دیا گیا

سبکدوش ہونیوالےایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاک فضائیہ کی کمانڈ نئے سربراہ کو سونپ رہاہوں، ‏40سال پاک فضائیہ میں خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے، ‏ہم ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے ، ‏قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے، ‏کورونا کے باوجود ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں، ‏پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کےلیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں، ان ‏کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، ‏ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے اسٹاف کاشکرگزارہوں۔

The post ایئرچیف مارشل مجاہدانور سبکدوش، ظہیراحمدبابر نے کمان سنبھال لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eU0NRa