طلبا کیلیے موبائل آن لائن سروس فراہم نہیں کی، انٹر بورڈ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

طلبا کیلیے موبائل آن لائن سروس فراہم نہیں کی، انٹر بورڈ

 کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبا کیلیے موبائل آن لائن سروس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سوشل میڈیا پر ملتے جلتے ناموں سے چلنے والے تمام جعلی فیس بک پیجز، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی  آفیشل ویب سائٹ  www.biek.edu.pk کا ایڈریس ہے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی طلبا و طالبات کو متنبہ کرتا ہے کہ جعلی فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کے ذریعہ فراڈ کی بھی کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی یہ واضح کرتا ہے کہ اورنگ زیب رانا  نامی شخص کا اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی سے کوئی تعلق نہیں یہ جعلی فیس بک اکاوئنٹ، ٹوئٹر اور انسٹا گرام کے ذریعے طلبا  و طالبات سے فراڈ اور اضافی فیسیں وصول کررہا ہے اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے سید حسیب علی کے نام سے پیسے منگواتا ہے اس کی تمام تفصیلات طالبعلموں کو آگاہی کے لیے فراہم کی جارہی ہیں کہ اس نام کے شخص یا اس سے ملتے جلتے ناموں والے کسی فیس بک، ٹوئٹر یا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چلنے والی معلومات پر یقین نہ کریں اور ان اکاؤنٹس پر کسی بھی شخص سے نہ رابطہ اور نہ ہی کسی قسم کا لین دین کریں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی یہ واضح کرتا ہے کہ بورڈ کی جانب سے کسی بھی شخص کو نہ ہی نمائندہ مختص کیا گیا اور نہ ہی کوئی موبائل آن لائن سروس بورڈ کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے، طلبہ کسی بھی ایسے جعل سازوں سے رابطے سے گریز کریں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی اس سے قبل بھی ایسے تمام فیس بک اکاؤنٹس کے بارے میں پہلے ہی ایک پریس ِریلیز کے تحت جاری کرچکا ہے اور  ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے ایک خط کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی بھیج چکا ہے اور ایک مرتبہ پھر ان تمام جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات بمعہ شواہد کے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیج رہا ہے اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے جارہا ہے۔

The post طلبا کیلیے موبائل آن لائن سروس فراہم نہیں کی، انٹر بورڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tSUFwQ