کراچی ایئرپورٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ایف آئی اے افسر معطل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ایف آئی اے افسر معطل

کراچی ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) افسر کی جانب سے بحرین سے آئی لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سب انسپکٹر سنجے نے لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی۔ لڑکی کے نمبر نہ دینے پر ایف آئی اے افسر نے اسے ہراساں کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سنجے کو معطل کردیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ملوث افسر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، الزامات درست ثابت ہونے پر افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

The post کراچی ایئرپورٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ایف آئی اے افسر معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cax3h1