غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس، رؤف صدیقی و دیگر پر فرد جرم عائد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس، رؤف صدیقی و دیگر پر فرد جرم عائد

 کراچی: احتساب عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اور دیگر ملزمان کیخلاف محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی اور دیگر ملزمان کیخلاف محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی و دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے روف صدیقی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی، رؤف صدیقی سمیت دیگر ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہاں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔

نیب کے مطابق ریفرنس میں رؤف صدیقی سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں، دیگر ملزمان میں محمد عابد، مشتاق علی، عمر علی، محمد نعیم، سید ایاز حسین اور ثروت فہیم شامل ہیں، رؤف صدیقی و دیگر نے 2008 سے 2014 تک محکمہ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیاں کیں، ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو 420 ملین کا نقصان پہنچا۔

روف صدیقی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ برسوں بعد فرد جرم عائد ہوئی ہے ہم نے بتایا کہ یہ مقدمہ ہی بوگس ہے، مقدمے میں بدنیتی شامل ہے، ہائیکورٹ نے بھی ضمانت دیتے وقت اس کو بدنیتی پر مبنی مقدمہ قرار دیا تھا۔

The post غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس، رؤف صدیقی و دیگر پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r2FkIj