خواجہ آصف نے ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خواجہ آصف نے ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 لاہور: خواجہ آصف نے ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

بیرسٹر حیدر رسول مرزا کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، لیکن نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی

خواجہ آصف نے کہا کہ نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں، احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، لہذا عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔

The post خواجہ آصف نے ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fmTjq2