تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے اے این پی سے تعاون مانگ لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے اے این پی سے تعاون مانگ لیا

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا اور وہاں اے این پی کے سینیئر نائب صدر امیر حیدرہوتی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفد نے اے این پی سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے تعاون مانگا ہے، جس پر اے این پی نے وفد کو بتایا کہ چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدرہوتی نے وفد کو بتایا کہ ولی باغ پختون قومی تحریک کا مرکز ہے، سیاسی معاملات کو سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی حل کرنا ملک و قوم کی مفاد میں ہے، اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ ہے، آپ کی آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اے این پی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں،آپ کی درخواست پر بھی پارٹی میں مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بیک وقت اپوزیشن اتحاد اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ ہے۔ حالیہ سینیٹ انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان سے بھی ایک سینیٹ کی نشست حاصل کی ہے۔

The post تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے اے این پی سے تعاون مانگ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bl8jT1