وزیراعظم کا BAP اور MQM کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کا BAP اور MQM کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی جانب سے بی اے پی اور ایم کیو ایم پاکستان کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، بلوچستان عوامی پارٹی کو 2وزارتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ سے حسب وعدہ ایک وزیر مزید وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان۔

ذرائع کے مطابق اہم اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو 2 وزارتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی سے سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سردار اسرار ترین وزارت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیو ایم سے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔

The post وزیراعظم کا BAP اور MQM کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eWXqJ8