70 سالہ خاتون 48 سال پرانے پلاٹ کے حصول کیلیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

70 سالہ خاتون 48 سال پرانے پلاٹ کے حصول کیلیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

 کراچی:  70 سالہ معمر خاتون 48 سال پرانے پلاٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

رضیہ بیگم 1973 میں خریدے گئے پلاٹ کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں، غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رضیہ بیگم نے بتایا کہ 6 بیٹیوں کا ساتھ ہے، کوئی مدد نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر نے نیو کراچی میں 1973 میں 200 گز کا پلاٹ خریدا، 2002 کے بعد یونین کونسل ناظم نے دھمکیاں دینا شروع کردیں، 2006 میں زبردستی میرا پلاٹ لے کر 120 گز کے پلاٹ کی فائل تھمادی، بعد میں پتہ چلا ایسا کوئی پلاٹ ہے ہی نہیں، سب کے پاس گئی کسی نے مدد نہیں کی۔

رضیہ بیگم نے کہا کہ وکیل کے لیے پیسے نہیں، مفت والا وکیل اگلی پیشی پر آتا نہیں، لینڈ مافیا انتظار میں ہے کہ میں مر جاؤں، 6 بیٹیوں کا ساتھ ہے کوئی مدد نہیں کر رہا۔ جو وکیل کیا وہ بھی پیش نہیں ہوتا، ویر اعظم عمران خان سے کہتی ہوں میری مدد کریں۔ حکومت مجھے انصاف دے۔

The post 70 سالہ خاتون 48 سال پرانے پلاٹ کے حصول کیلیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3feAO74