مظفر گڑھ:بااثر افراد کا 65 سالہ بزرگ کو درخت سے باندھ کر تشدد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مظفر گڑھ:بااثر افراد کا 65 سالہ بزرگ کو درخت سے باندھ کر تشدد

رنگ پور:  مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور میں بھینس کے کھیتوں میں گھسنے پر بااثر افراد 65 سالہ بزرگ کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق غلام شبیر کی بھینس مداع بلوچ کے کھیتوں میں گھس گئی جس پر مقامی زمیندار نے اپنی ہی عدالت لگالی،مداع حسین بلوچ، علی بلوچ و دیگر نے غلام شبیر کو ڈنڈوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹوں تک درخت کے ساتھ باندھے رکھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او مطفر گڑھ کی ہدایت پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

The post مظفر گڑھ:بااثر افراد کا 65 سالہ بزرگ کو درخت سے باندھ کر تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c5qUTt