کورونا کی تیسری لہر؛ پشاور کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا کی تیسری لہر؛ پشاور کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

 پشاور: کورونا کی جاری تیسری لہر میں پشاور کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 1 کی گلی نمبر 9 ،  گلبہار نمبر 4 کی گلی 3 ،  ڈیفنس کالونی کی گلی نمبر11 اور حیات آباد فیز 6 کی گلی نمبر 5  میں ہفتے کی شام سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ العمل ہوگا۔

وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خورونوش، ادویات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں یہ دوسرا اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، گزشتہ روز بھی 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا جس میں حیات آباد فیز 4 ، شامی روڈ، حیات آباد فیز 7 اور مسلم آباد کاکشال میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے نقل و حرکت بند رہے گی۔

The post کورونا کی تیسری لہر؛ پشاور کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cpgEo5