کورونا وائرس؛ لاہور کے مزید 40 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا وائرس؛ لاہور کے مزید 40 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور پابندیوں کے باعث شہریوں کی زندگیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے محکمہ صحت کی ہدایت پر مزید چالیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔ تمام ہوٹلز، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور فوڈ اسٹالز کھانا صرف ساتھ لے جانے کی سروس دے سکیں گے۔ ہوٹلوں کے اندر اور اوپن سروس پر پابندی ہے۔

کورونا وائرس کی شدت کے باعث شادی تقریبات ، کھیلوں ، ثقافتی ، سماجی اور تفریحی تقریبات پر یکم اپریل سے 11 اپریل تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ کاروباری و تجارتی مراکز بھی شام چھ بجے تک کھلیں گے اور ہفتہ اتوار کو بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں شادی کی تقریبات پر پابندی، پارکس اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان

جنرل اسٹورز ، میڈیکل اسٹورز ، پٹرول پمپس سمیت سبزی ، پھل اور گوشت کی دکانوں سمیت اشیائے ضروریہ کے مراکز کھلے رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے متحرک ہے۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں کورونا سے آگاہی کے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

The post کورونا وائرس؛ لاہور کے مزید 40 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31xJRZ0