کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 40 تک جاسکتا ہے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 40 تک جاسکتا ہے

کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل اوربدھ  کے روز شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا، اور اس کے باعث منگل اوربدھ کے روز شہر میں گرمی کا پارہ  38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،  گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دو روز میں صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، اور شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، تاہم سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے اورہوا میں نمی کا تناسب معتدل ہونے کے سبب ہیٹ ویو کے خدشات نہیں ہیں۔

The post کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 40 تک جاسکتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cvJq7F