اسلامی نظریاتی کونسل 4 ماہ سے غیرفعال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلامی نظریاتی کونسل 4 ماہ سے غیرفعال

 لاہور: اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین سمیت 11ارکان کی تقرری نہ ہونے کے باعث 4ماہ سے غیرفعال ہے۔

ذرائع کے مطابق کونسل کے ارکان کی مجموعی تعداد20 ہے،چیئرمین سمیت 11کی تین سالہ مدت گزشتہ نومبرمیں مکمل ہوگئی تھی جبکہ باقی 9ارکان میں سے ایک کی بطور وفاقی شرعی عدالت کے جج کے طورپر تقرری ہوگئی تھی۔

کونسل کا آخری اجلاس گزشتہ اکتوبرکے آخری ہفتے میں ہواحالانکہ قواعدکے مطابق سال میں کم ازکم چاراجلاس ہونالازمی ہے لیکن غیرفعال ہونے کی وجہ سے اسے شرعی رہنمائی کے لئے بھیجی گئی درجنوں درخواستیں بھی التواکا شکارہیں۔

کونسل حکام نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ارکان کی تقرری کے لئے مختلف ناموں پرغورجاری ہے،دوسرے مرحلے میں چیئرمین کا انتخاب کیاجائیگا، وزارت قانون کواس ضمن میں نام بھیج دیئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اسے چیئرمین لگانا چاہتی ہے جواس کی پالیسی کا حامی ہو، اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بھی اسے لگایاگیا جو مفتی منیب الرحمن کی طرح  سخت موقف رکھنے والانہیں ہے۔

The post اسلامی نظریاتی کونسل 4 ماہ سے غیرفعال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cvtDV6