کورونا کی تیسری لہر، مزید 3600 سے زائد افراد وائرس کا شکار         - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورونا کی تیسری لہر، مزید 3600 سے زائد افراد وائرس کا شکار        

 اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ وائرس کے باعث مزید 20 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 863ہوگئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار 498ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 83ہزار 538ہے جب کہ کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30ہزار 471ہوگئی ہے۔

The post کورونا کی تیسری لہر، مزید 3600 سے زائد افراد وائرس کا شکار         appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vNu0Dr