اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 ہزار338 افراد کورونا وبا شکارہوگئے۔
این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار338 افراد کورونا وبا شکارجب کہ 46 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ملک میں گزشتہ روز42 ہزار499 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں تاحال مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار536 جب کہ مجموعی طور پر13 ہزار476 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزورکردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزورہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
The post ملک میں مزید 2 ہزار338 افراد کورونا وبا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qIapkq