سینیٹ انتخابات؛ تحریک انصاف قیادت کی ایم کیوایم سے تعاون کی درخواست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سینیٹ انتخابات؛ تحریک انصاف قیادت کی ایم کیوایم سے تعاون کی درخواست

کراچی: تحریک انصاف کی قیادت نے ایم کیوایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے حکومتی وزرا اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں، اسی حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایم کیوایم کی قیادت سے بھی ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات گزشتہ رات بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے،۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور وفاقی وزرا اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ایم کیوایم قیادت سے کہا کہ آپ ہمارے اتحادی ہیں آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قیادت نے حکومتی وزار کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اور سینٹ انتخابات میں بھی ساتھ دیں گے۔

The post سینیٹ انتخابات؛ تحریک انصاف قیادت کی ایم کیوایم سے تعاون کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uiXjx1