ایرانی سرحد پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا، شیخ رشید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایرانی سرحد پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اورایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائیگا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اورایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان سرحد پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

پاکستان، ایران بارڈر کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم بارڈرمینجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں، ملک کی داخلہ سلامتی کو یقینی، تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔ وزیرداخلہ نے گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔

The post ایرانی سرحد پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ayYfp5