سکھر سے قوم پرست کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سکھر سے قوم پرست کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

سکھر: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے قوم پرست کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے باگڑجی کے قریب قوم پرست کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا، جس کی شناخت اصغر حسین کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد اصغر حسین کھوکھر سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے جو ممکنہ دہشتگردی میں استعمال کیا جانا تھا، دہشتگرد نے دوران تفتیش کراچی میں رینجرز اہلکاروں پر حملوں سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے، اور بتایا ہے کہ وہ پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرچکا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اصغر حسین کیماڑی میں چائنہ کمپنی میں نوکری کے بہانے دہشتگردی کے منصوبوں میں شریک رہا ہے، گرفتار دہشتگرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

The post سکھر سے قوم پرست کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bl4g7P