پی ٹی آئی سندھ ایڈوائزری ارکان کا گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ٹی آئی سندھ ایڈوائزری ارکان کا گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ میں سینیٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم پر دوھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔

تحریک انصاف سندھ ایڈوائزری ارکان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کوہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سینٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم اور تنظیمی ڈھا نجے کوعمران اسماعیل نے شدیدمتاثر کیا۔

سندھ میں پیپلزپارٹی دیہی اور شہری سطع پر تقسیم ہو گئی ہے اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹ میں سیف اللہ ابڑو اور فیصل واڈا کو ٹکٹ دیے جانے پر شدید ناراض ہے جبکہ کر اچی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے اس کی حما یت کی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے دونوں گروپ ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگار ہے ہیں جبکہ تحریک انصاف سندھ ایڈوائزری کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیرعمران خان کو خط لکھا گیا خط کے متن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ ایڈوائزری ارکان کا اجلاس ہوا۔

تحریک انصاف ایڈوائزری کونسل کے کنوینر اللہ بخش انڑ کے دستخط سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی کو گورنر سندھ کے کردار نے غیر مستحکم کردیا حالیہ ضمنی انتخابات کی ناکامی کے ذمے دارگورنرسندھ ہیں،گورنرسندھ عمران اسماعیل کوہٹایاجائے،لیاقت جتوئی پارٹی کااثاثہ ہیں،لیاقت جتوئی کودیاگیاشوکازنوٹس واپس لیکرمعافی مانگی جائے جبکہ سند ھ ایڈوائزری کونسل نے عمر ان کی قیادت پر مکمل اعتما د کا اظہار کیا ہے۔

The post پی ٹی آئی سندھ ایڈوائزری ارکان کا گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sxXHpu