جعلی لائسنس تحقیقات، پائلٹوں سے پیسے لیے جانے کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جعلی لائسنس تحقیقات، پائلٹوں سے پیسے لیے جانے کا انکشاف

 کراچی: ایف آئی اے حکام کی جانب سے جاری پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں کے اجرا کے حوالے سے جاری تحقیقات میں مزید انکشافات ہوئے ہیں، سی کے افسران فرنٹ مین کے ذریعے مبینہ طور پرپائلٹوں سے رقم وصول کرتے تھے۔

پائلٹوں سے پیسے نقد لیے جاتے اور گلستان جوہر میں ایک نجی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جاتے، پائلٹوں کو پاس کرنے لیے ایک پرچے کے لاکھوں روپے مقرر تھے، تعطیل والے دنوں میں پائلٹ کی جگہ کسی دوسرے فرد کو بٹھا کرامتحان پاس کروائے جاتے تھے.

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے سول ایوی ایشن کے لائسنس برانچ کے افسران جبکہ گرفتارکپتان کاریمانڈ حاصل کرلیا ہے،اس تناظر میں تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھانے اورمزید مقدمات درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

The post جعلی لائسنس تحقیقات، پائلٹوں سے پیسے لیے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mi6aOo