پاکستان میں زمین پر بھی اور سوچ میں بھی تبدیلی لا رہے ہیں، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان میں زمین پر بھی اور سوچ میں بھی تبدیلی لا رہے ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں زمین پر بھی اور سوچ میں بھی تبدیلی لے کر آرہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں موسم بہار کی شجرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں زمین پر بھی اور سوچ میں بھی تبدیلی لے کر آرہے ہیں، آنے والی نسلوں کےلیے ضروری ہے کہ اپنا طرز زندگی بدلیں اور سوچیں کہ آج اپنے ملک کے ساتھ جو کررہے ہیں اس کا اگلے 10، 20 اور 50 سال میں آنے والی نسلوں کا کیا فائدہ یا نقصان ہوگا، شجرکاری آنےوالی نسلوں کیلئےضرروی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نبیؐ کی حدیث کا مفہوم ہے کہ آخرت کےلیے دنیا میں اس طرح زندگی گزارو کہ آپ نے کل مرجانا ہے، سوچو اپنے اعمال کیسے ٹھیک کرنے ہیں، اس دنیا کے لیے ایسے جیو جیسے ہزار سال زندہ رہنا ہے، آج جو آپ اس زمین پر کررہے ہیں، اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پچھلے 70 سال میں اس حدیث پر بالکل عمل نہیں کیا، نہ آخرت کی فکر کی نہ یہ سوچا کہ جنگلات ختم کرنے کا آئندہ نسلوں کو کیا نقصان ہوگا، پاکستان اللہ کا تحفہ ہے لیکن ہم نے اس کی قدر نہیں کی، حکومت نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کو ہرا پاکستان بنادے گی، اپنا مستقبل بچانے کے لیے شجرکاری ضروری ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے10ارب درخت لگانےکےمنصوبےکودنیانےسراہاہے، ہم ان10ملکوں میں شامل ہیں جوموسمیاتی تبدیلی سےمتاثرہوتےہیں، درخت لگانےکیساتھ پھراس کوبچانابھی ہے، آنے والے دنوں میں مزید 10 ارب درخت اگانے کا منصوبہ ہے، لاہوراورپشاورکوگارڈن سٹی کہاجاتاتھالیکن آج درخت کاٹنے اور آلودگی کی وجہ سے آج صورتحال مختلف ہے، لاہورمیں 50جگہوں پرمیواکی ٹیکنالوجی کےذریعےدرخت لگائےجائیں گے۔

The post پاکستان میں زمین پر بھی اور سوچ میں بھی تبدیلی لا رہے ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b7LmkU