سندھ میں سیکڑوں ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ میں سیکڑوں ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 1302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ہائیکورٹ میں نومبر 2019 میں 1302 ویکسنیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں، 2018 میں بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کیا گیا لیکن این ٹی ایس میں 60 سے کم یا زیادہ نمبر والوں کو یوسی سطح پر بھرتی کیا گیا۔

عدالت نے 1302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کو  غیر قانونی قرار دے کر نئے امیدواروں سے دوبارہ انٹرویوز لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ویکسینیٹرز کو ٹریننگ انسٹیویٹ بھی قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

The post سندھ میں سیکڑوں ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qqOO0c