سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ؛ وزیر اعظم کی تمام سرکاری مصروفیات موخر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ؛ وزیر اعظم کی تمام سرکاری مصروفیات موخر

 اسلام آباد: سینیٹ انتخابات اور ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے تمام سرکاری مصروفیات موخر کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آج بنی گالہ میں پارٹی معاملات سے متعلق مصروف دن گزاریں گے، اس حوالے سے انہوں نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات موخر کردی ہیں۔ وزیر اعظم آج بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی اور وفاقی اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں تنظیموں کے اعتراضات پر غور کیا جائے گا، پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت کرے گا ۔ سندھ اور خیبر پختونخواہ سے بعض امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ عامر لیاقت نے اسلام آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار اور وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

The post سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ؛ وزیر اعظم کی تمام سرکاری مصروفیات موخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ba9D9Z