بلامقابلہ سینیٹ الیکشن پرویزالٰہی کا مرکزی کردار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلامقابلہ سینیٹ الیکشن پرویزالٰہی کا مرکزی کردار

 لاہور: سینیٹ کیلیے پنجاب کی تمام11نشستوں پر امیدواروں کے بلامقابلہ کے انتخاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یوں وہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کیلیے بیک وقت پسندیدہ بن گئے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے  اپوزیشن کے اضافی امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی واپس کراکر وزیر اعظم عمران خان اوروزیر اعلی عثمان بزدار کے لیے بڑا ریلیف فراہم کردیا ہے، پنجاب کی سیٹوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کے بعد اب  تمام تر توجہ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلے پر مرکوز ہوگئی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے  بطور مصالحت کار اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوا لیا ہے ۔

انہوں نے ایک جانب وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیکر تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لئے تو دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کو فون کرکے پیپلز پارٹی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی واپس کروائے ۔چوہدری پرویز الہی کے لئے سب سے بڑا امتحان مسلم لیگ (ن) کے اضافی امیدواروں کے کاغذآت نامزدگی واپس کروانا تھا جس کے لیے خواجہ سعد رفیق کو اعتماد میں لیا گیا۔

The post بلامقابلہ سینیٹ الیکشن پرویزالٰہی کا مرکزی کردار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P35TzB