لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

 لاہور: شالیمار کے علاقے میں غیرت کے نام پر والد نے بیٹی کو قتل کردیا جو 6 بچوں کی ماں تھی۔

شہناز بی بی کی کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کاشف سے طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد وہ وہ اپنے بچوں سمیت الگ گھر میں رہ رہی تھی لیکن اس کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کے زبیر نامی شخص سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے۔

والد اکرم نے بیٹی کے گھر میں زبیر کو دیکھا تو طیش میں آکر دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہناز موقع پر ہی جاں بحق جبکہ زبیر زخمی ہوگیا۔

شالیمار پولیس نے مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے ملزم اکرم کو موقعہ سے ہی گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔

The post لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qL4z2m