کسی کو مایوسی دیکھنی ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان کی تصویر دیکھ لے، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کسی کو مایوسی دیکھنی ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان کی تصویر دیکھ لے، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی کو مایوسی دیکھنی ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان کی تصویر دیکھ لے۔ 

اداکار شان کی والدہ کی تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آرہی کہ انہیں کرنا کیاہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو کی آنکھوں سے مایوسی جھلک رہی ہے، اگر کسی نے مایوسی دیکھنی ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان کی تصویر دیکھ لے، پی ڈی ایم ایک پارٹی بن کر بلدیاتی الیکشن لڑ لیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن کی وجہ سے آج پاکستان کو یہ دن دیکھنا پڑرہاہے وہ ہمیں آج مشورے دے رہے ہیں، پی ڈی ایم کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو بتائیں وہ ایسا کیا کریں گے جو پچھلے تیس سال میں نہیں کرسکے، ان کی کوشش ہے عدالتوں سے انہیں ریلیف مل جائے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے، حکومت کو آپ دیوار سے نہ لگائیں وہ آپ کو نہیں لگائے گی، مریم نواز کا اپنی پارٹی میں اتنا بڑا قد نہیں ہے، استعفے ایوان میں پہنچنے پرلیگی کارکان اسپیکر کے پاؤں میں بیٹھ گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق نے 16 سو ارب روپے کراچی کے لئے دیا لیکن پتہ نہیں وہ پیسہ کہاں لگایا گیا، پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی پارٹی بن گئی ہے، آصف زرداری نے پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا ہے، وہ کام ضیاء الحق نہ کرپائے جو پارٹی کے ساتھ زرداری نے کیا۔

The post کسی کو مایوسی دیکھنی ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان کی تصویر دیکھ لے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YMMHYy