بسوں کو سی این جی دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بسوں کو سی این جی دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 کراچی:  سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینز کو سی این جی اور ایل پی جی فراہم کرنے والے پٹرول ،سی این جی اسٹیشنوں، گیس کی دکانوں اور غیر معیاری سلنڈر فراہم کرنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کمشنرز، آئی جی سندھ، موٹروے حکام، ٹریفک پولیس اور تمام ریجنل سیکریٹریز کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پابندی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینز کو سی این جی، ایل پی جی فراہم کرنے والی سی این این جی اسٹیشنوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو سی این جی اسٹیشن انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو سی این جی فراہم کررہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ فراہم کی جائے۔

ترجمان کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینز کو سی این جی اور ایل پی جی فراہم کرنا غیرقانونی ہے کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی اور ایل پی جی کے استعمال پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود انھیں فراہمی جاری ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اسکول وینز، بسوں، کوچز، رکشوںاور ٹیکسیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی ہے۔

The post بسوں کو سی این جی دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qzO2OH