اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں، شبلی فراز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں، شبلی فراز

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کے ہرقول و فعل کو یکسر مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏پی ڈی ایم کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی اور  استعفے دینے کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہوگئی جب کہ قوم کو بھی پتہ چل گیا کہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور ہوس اقتدار ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں، عوام نے اپوزیشن کے ہرقول و فعل کو یکسر مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا۔

The post اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j6Irwd