غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار پر لاکھوں روپے جرمانہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار پر لاکھوں روپے جرمانہ

لاہور ہائیکورٹ نے غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

جسٹس فیصل زمان خان نے شاہزانہ کاظمی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ درخواست گزار نے مختلف اشیاء کی اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اور نہ ہی اس نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں بتایا، اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنا بھی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، عوامی مفاد کا معاملہ کوئی جادوئی چھڑی نہیں جو ہر کسی کے ہاتھ میں دے دی جائے، ایسی غیر ضروری درخواستوں سے اداروں میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عدالت اور دوسرے لوگوں کا وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر درخواست گزار سات دن میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرے تو لینڈ ریونیو کے زریعے وصولی کی جائے۔

The post غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار پر لاکھوں روپے جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b9593e