ٹھٹھہ: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کی وضاحتیں دینے کی ضرورت کیوں پڑگئی۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ اسلامیہ ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نہ گھسیٹنے کی بات کرنے والوں کے بارے میں یہ تاثر کیوں ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں، الیکشن میں دھاندلیاں کراتے ہیں اوردھاندلیوں کی بنیاد پر ایک ناجائزحکومت قوم پرمسلط کرتے ہیں، اس کا جائزہ ان کوخود لینا چاہیے اورفیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ اس سلسلے کوختم کریں گے، ان وضاحتوں کی انہیں کیوں ضرورت پڑگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فوج کا نہ سیاست سے تعلق ہے اور نہ کسی سے بیک ڈور رابطے، ڈی جی آئی ایس پی آر
فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اداروں سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہرادارہ اپنی آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے وابستہ رہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس حکومت کو عوام کی پشت پناہی حاصل نہ ہو وہ کبھی بھی حکومت نہیں کرسکتی کیونکہ ان کے پاس صلاحیت نہیں ہوتی، نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کردیا کیونکہ انہیں عوام کی پشت پناہی حاصل نہیں ہے، اس حکومت نے قوم کوکچھ نہیں دیا، ہم احتجاج کے طورپر لانگ مارچ میں یہ موقف لیکر جارہے ہیں کہ یہ حکومت ناجائز ہے اورنااہل ہے۔
The post فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کی وضاحتوں کی ضرورت کیوں پڑگئی، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36SkVOM